نواز شریف کا آصف زرداری سے ٹیلیفونک رابطہ، ملکی سیاسی ومعاشی صورتحال پر تبادلہ خیال

28

لندن: پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کا سابق صدر آصف علی زرداری سے ٹیلیفونک رابطہ ، دونوں رہنماؤں کا موجودہ ملکی سیاسی ومعاشی صورتحال پر تبادلہ خیال ۔

 

تفصیلات کے مطابق دونوں رہنماؤں نے ضمنی انتخابات پر مشاورت کی اور عمران خان کے لانگ مارچ کے حوالے سے بھی بات چیت ہوئی ۔ آصف زرداری نے مریم نواز ، شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی بریت پر نواز شریف کو مبارکباد دی ۔

 

قائد ن لیگ نے سابق صدر کی خیریت دریافت کی اور ہسپتال سے گھر منتقل ہونے پر نیک خواہشات کا اظہار کیا ، نواز شریف نے آصف زرداری کی جلد صحت یابی کیلئے دعا بھی کی ۔

 

 

 

 

 

تبصرے بند ہیں.