لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم کے مڈل آرڈر بلے باز حیدر علی کی طبیعت بہتر ہونے پر ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا ہے اور وہ ٹیم ہوٹل پہنچ چکے ہیں۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ حیدر علی اب پہلے سے بہتر محسوس کر رہے ہیں اور ہسپتال سے ڈسچارج ہونے کے بعد ٹیم ہوٹل پہنچ گئے ہیں۔
واضح رہے کہ حیدر علی کو انگلینڈ کے خلاف چھٹے ٹی 20 کے بعد طبیعت ناساز ہونے کے باعث ہسپتال لے جایا گیا تھا جہاں ان کا میڈیکل جائزہ لیا گیا۔
خیال رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان سات ٹی 20 میچز کی سیریز 3-3 سے برابر ہے اور فیصلہ کن میچ آج شام کھیلا جائے گا۔
Prev Post
تبصرے بند ہیں.