عوام کیلئے بڑی خوشخبری، پٹرول کی قیمت میں 12 روپے 63 پیسے کمی

209

اسلام آباد: وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے عوام کو ریلیف دینا شروع کردیا ہے۔ پٹرول کی قیمت 12 روپے 63 پیسے کم کردی گئی ہے۔

 

اسلام آباد: وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے عوام کو ریلیف دینا شروع کردیا ہے۔ پٹرول کی قیمت 12 روپے 63 پیسے کم کردی گئی ہے۔

 

اسحاق ڈار نے نیوز کانفرنس کرتے بتایا کہ پٹرول کی قیمت میں 12 روپے 63 پیسے کمی کی جارہی ہے۔ قیمتوں میں کمی کا فیصلہ وزیراعظم کی مشاورت سے کیا۔ گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں ایک ماہ کی توسیع کر دی  گئی ہے۔

 

وزیر خزانہ نے کہا کہ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 10 روپے 78 پیسے کی کمی کی جا رہی ہے۔مٹی کے تیل کی قیمت میں 10 روپے 19 پیسے کی کمی کی جا رہی ہے۔ہائی اسپیڈ ڈیزل میں 12 روپے 13 پیسے کی کمی کی جا رہی ہے۔

 

اسحاق ڈار کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہو گا۔ گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں بھی ایک ماہ توسیع کردی گئی ہے۔

تبصرے بند ہیں.