"دی لیجنڈ آف مولا جٹ” کی ایڈوانس بکنگ آج سے شروع 

48

لاہور:پاکستان کی  تاریخ کی  مہنگی ترین ایکشن سے بھرپور فلم "دی لیجنڈ آف مولا جٹ” کی ایڈوانس بکنگ آج سے شروع  کردی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق فلم کے ٹکٹس پہلے آئیے پہلے پائیے کی بنیاد پر دستیاب ہوں گے، فلم 13 اکتوبر کو پاکستان سمیت دنیا بھر میں ایک ساتھ ریلیز کی جائے گی۔

لاشاری فلمز، انسائیکلو میڈیا اور ٹرپل اے موشن پکچرز کے بینر تلے بننے والی "فلم دی لیجنڈ آف مولا جٹ "نے ریلیز سے قبل ہی ہر طرف دھوم مچا رکھی ہے۔

فلم  میں اداکار فواد خان نے "مولا جٹ” کا مرکزی کردار ادا کیا ہے، ماہرہ خان  "مکو جٹی”  کے کردار میں نظر آئیں گی ۔ فلم کی کاسٹ میں  حمائمہ ملک  اور حمزہ علی عباسی  بھی شامل ہیں ۔

تبصرے بند ہیں.