اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پی ٹی آئی کی جانب سے آئی ایم ایف کے معاہدے کی دھجیاں اڑائی گئیں ۔ پی ٹی آئی کا کیا کرایا ہمارے سامنے آرہا ہے ۔
وفاقی کابینہ کے اجلاس میں وزیراعظم نے اسحاق ڈار کو وزارت خزانہ کا قلمدان سنبھالنے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ اسحاق ڈار کی کامیابی کیلئے دعاگو ہوں ۔ اسحاق ڈار منجھے ہوئے سیاستدان اور تجریہ کار ماہر معیشت ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ مفتاح اسماعیل نے مشکل حالات میں وزارت کا قلمدان سنبھالا ، مفتاح اسماعیل نے پاکستان کو دیوالیہ ہونے سے بچایا ۔
شہباز شریف نے کہا کہ سمرقند میں ایس سی او کا میرا کامیاب دورہ تھا ، ایس سی او اجلاس میں عالمی رہنماؤں سے تعمیری گفتگو ہوئی ، ایس سی او اجلاس میں چین ، روس اور ترکیہ کے صدور سے ملاقاتیں ہوئیں ۔ انہوں نے کہا کہ وسط ایشیا اور پاکستان کے درمیان سڑک ، ریل رابطوں وتوانائی پر بھرپور گفتگو ہوئی ، ایس سی او اجلاس کی بہترین کوریج ہوئی ۔
وزیراعظم نے کہا کہ اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں بھی عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں ہوئیں ۔ وزیرخارجہ بلاول بھٹو کا جنرل اسمبلی اجلاس کے موقع پر کردار اہم تھا ۔
تبصرے بند ہیں.