ایک اور نااہلی کی تلوار؟ عمران خان کی مبینہ بیٹی ٹیریان سے متعلق درخواست پر آج سماعت ہوگی 

111

 

اسلام آباد : چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی مبینہ بیٹی ٹیریان وائٹ سے متعلق درخواست کی سماعت آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں ہو گی۔

 

درخواست سماعت جسٹس عامر فاروق کریں گے۔ اسلام آباد کے شہری محمد ساجد نے عمران خان کی نااہلی کی درخواست دائر کر رکھی ہے جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ عمران خان نے اپنے کاغذات نامزدگی میں اپنی بیٹی کا ذکر نہیں کیا۔

 

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت کاغذات نامزدگی میں جھوٹ بولنے پر عمران خان کو نااہل قرار دے، عدالت آئین کے آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت عمران خان کو نااہل قرار دے۔

 

درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ  عمران خان پہلے بیٹی ٹیریان وائٹ سے متعلق تردید کرتے تھے اور اب اس کے متعلق سوالات کا جواب نہیں دیتے کیونکہ وہ جانتے ہیں کہ ان کے خلاف ثبوت موجود ہیں۔ اس طرح سے عمران خان پبلک آفس یا پارٹی سربراہ کا عہدہ نہیں رکھ سکتے۔

تبصرے بند ہیں.