تاشقند: وزیراعظم شہباز شریف 2 روزہ دورے پر ازبکستان کے شہر سمرقند پہنچ گئے ہیں جہاں وہ شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے سربراہ اجلاس میں شرکت کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کی کونسل آف ہیڈز آف سٹیٹ کے اجلاس کیلئے سمرقند پہنچے جہاں انہیں ائیرپورٹ سے حضرت خضر کمپلیکس لے جایا گیا۔
Prime Minister Shehbaz Sharif’s visit of Hazrat Khizar complex and Tomb of Islam Karimov.#PakPMatSCO pic.twitter.com/6m58FLJUVw
— PML(N) (@pmln_org) September 15, 2022
ذرائع کے مطابق وزیراعظم اپنے دورہ ازبکستان کے دوران شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہ اجلاس میں شرکت اور اہم ملاقاتیں کریں گے جبکہ مسجد خضر اور اسلام کریموف کے مزار پر بھی جائیں گے۔
وزیراعظم شہباز شریف تاجکستان، ازبکستان، ایران، بیلاروس اور کرغزستان کے صدور سے علیحدہ علیحدہ جبکہ روس کے صدر ولادی میر پیوٹن سے بھی ملاقات کریں گے۔
مزید برآں شہباز شریف ازبک صدر کی طرف سے سربراہان ممالک کے اعزاز میں دئیے گئے عشائیے میں بھی شریک ہوں گے جس کے بعد ترک صدر اردوان سے بھی ملاقات کریں گے۔
تبصرے بند ہیں.