پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق خبریں بے بنیاد ہیں: ترجمان اوگرا

268

اسلام آباد: آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کے ترجمان نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے تعین سے متعلق گردش کردہ خبروں کو بے بنیاد قرار دیدیا ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق اوگرا کے ترجمان کی جانب سے جاری کئے گئے بیان میں بتایا گیا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا تعین 15 ستمبر 2022 کی رات کو کیا جائے گا۔ 
ترجمان اوگرا کا مزید کہنا تھا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے حوالے سے غلط معلومات پھیلانے سے گریز کیا جائے کیونکہ ایسا کرنے سے پیٹرولیم مصنوعات کی سپلائی میں خلل پیدا ہو سکتا ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل یہ خبریں سامنے آئی تھیں کہ 16 ستمبر سے پیٹرول کی قیمت 9.62 روپے کم ہو کر 235.98 روپے سے 226 روپے تک ہو سکتی ہے۔ 
پیٹرول کے علاوہ ڈیزل کی قیمتوں سے متعلق بھی خبریں سامنے آئی تھیں کہ ڈیزل کی قیمت 3.04 روپے اضافے کے بعد 247.26 روپے سے بڑھ کر 250.30 روپے ہو سکتی ہے۔

تبصرے بند ہیں.