ملک میں آج سونےکی فی تولہ قیمت میں 2 ہزار روپے اضافہ ریکارڈ ہوا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سونےکی فی تولہ قیمت 2 ہزار روپے بڑھ کر 1 لاکھ 41 ہزار روپے تک جا پہنچی ہے ۔دس گرام سونےکا دام 1715 روپے اضافے سے 1لاکھ 20 ہزار 885 روپے ہے۔
عالمی صرافہ بازار میں سونے کی قیمت 13 ڈالر سے کم ہو کر 1702 ڈالر فی اونس ہوگئی ہے ۔
یاد رہےکہ گزشتہ روز سونےکی فی تولہ قیمت میں 1500 روپے کمی ہوئی تھی ۔
تبصرے بند ہیں.