کراچی: پاکستان کے سیلاب متاثرین کیلئے امدادی سامان سے بھرے چین کے مزید 2 جہاز کراچی کے جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ پہنچ گئے ۔
تفصیلات کے مطابق وزارت خارجہ اور پاک فوج کے نمائندوں نے جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر چائنیز ائیر فورس کے دو ٹرانسپورٹ طیاروں کا استقبال کیا ۔ امدادی سامان میں کپڑے ، خیمے ، ادویات اور اشیائے خوردونوش شامل ہیں ۔ ممکنہ طور پر یہ سامان بلوچستان یا سندھ کے سیلاب متاثرین میں تقسیم کیا جائے گا ۔
واضح رہے کہ سیلاب متاثرین کیلئے امدادی سامان لے کر چین سے اب تک 4 پروازین پاکستان لینڈ کر چکی ہیں ۔
گزشتہ روز چین نے پاکستان میں سیلاب سے ہونے والی تباہی کے پیش نظر 100 ملین یوآن (آ ایم بی) امداد کا اعلان کیا تھا ۔ اس موقع پر چین کے صدر شی جن پنگ اور وزیر اعظم لی کی چیانگ نے پاکستان کے صدر اور وزیر اعظم سے سیلاب کی صورتحال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں چین اپنے دوست ملک کے ساتھ کھڑا ہے ۔
تبصرے بند ہیں.