امدادی رقوم جمع کرنے کے حوالے سے پاک فوج کا کوئی اکاؤنٹ نہیں: آئی ایس پی آر

21

راولپنڈی: پاک فوج کا کہنا ہے کہ سیلاب متاثرین کیلئے امدادی رقوم جمع کرنے کے حوالے سے آرمی کا کوئی الگ اکاؤنٹ نہیں ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے تعلقات عامہ کے شعبہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیلاب متاثرین کیلئے امدادی رقوم صرف حکومت کے اکاؤنٹ میں ہی جمع کرائی جا سکتی ہیں اور پاکستان آرمی کا سیلاب متاثرین کیلئے امدادی رقوم جمع کرنے کا کوئی الگ اکاؤنٹ نہیں ہے۔
آئی ایس پی آر کا مزید کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والے پاک آرمی کے اکاؤنٹس جعلی ہیں، عوام پاک فوج سے منسوب ان جعلی بینک اکاؤنٹس میں فنڈز دینے سے گریز کریں۔ 
شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق پاک فوج نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں 50 ریلیف کیمپس قائم کر دئیے ہیں اور تمام افسران نے ایک ماہ کی تنخواہ فلڈ ریلیف آپریشنز کیلئے عطیہ کرنے کے علاوہ پاک فوج نے اپنا 3 دن کا راشن بھی سیلاب متاثرین کو عطیہ کیا ہے۔

تبصرے بند ہیں.