نوشہرہ : نوشہرہ میں دریائے کابل میں چار لاکھ کیوسک کا سیلابی ریلا داخل ہونے والا ہے ۔بڑی تباہی کا خدشہ ہے ۔ڈی سی نوشہرہ نے شہریوں کو وارننگ دے دی ۔
ڈی سی نوشہرہ نےشہریوں سے ضلع چھوڑنے کی اپیل کر دی ہے۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ریلا آنے پر جی ٹی روڈ بھی تین سے چار فٹ تک پانی میں ڈوب جائے گی۔
دوسری طرف پی ڈی ایم اے نے کہا ہے کہ سوات،دیرلوئر،مالاکنڈ،مہمند،چارسدہ،مردان،نوشہرہ اور پشاور کی انتظامیہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کےلئے تیار رہے۔ ضلعی انتظامیہ حساس علاقوں کی آبادی کی نشاندہی کرکے حفاظتی اقدامات اختیار کرنے کی ہدایت کریں۔ضلعی انتظامیہ کسی بھی جانی و مالی، انفراسٹرکچر/فصلوں اور مال مویشیوں کو نقصان سے بچانے کے لئے بروقت اقدامات یقینی بنائیں۔
پی ڈی ایم اے کی جانب سے متعلقہ انتظامیہ کو دریاوں اور ان سے منسلک ندی نالوں میں پانی کی سطح کی مسلسل نگرانی کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔ریسکیو 1122،سول ڈیفنس اور تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے اور آلات کی دستیابی کو یقینی بنانے کی بھی ہدایت کردی گئی ہے ۔ دریاؤں سے منسلک ندی نالوں کے قریب آبادی کو باخبر رکھنے اور احتیاط برتنے کی ہدایت کی جائے۔حساس علاقوں میں موجود آبادی کو ہنگامی صورتحال پیدا ہونے سے قبل محفوظ مقامات کو منتقل کیا جائے،متاثرہ افراد کو بروقت امداد/طبی سامان کی فراہمی کی جائے۔
تبصرے بند ہیں.