پنجاب پولیس کی واٹس ایپ سروس شہریوں میں مقبول ہوگئی

23

پنجاب پولیس نے شہریوں تک زیادہ رسائی اور موثر انداز میں معلومات فراہم کرنے کے لیے واٹس ایپ سروس متعارف کروادی ہے۔

 

ترجمان پولیس کے مطابق  پہلے دن 100,000 سے زائد صارفین نے اس سروس تک رسائی حاصل کی۔ ناصرف پاکستان بلکہ باہر کے ممالک میں مقیم پاکستانیوں نے بھی اس سروس کا استعمال کیا ہے ۔

پنجاب پولیس  ترجمان کا کہنا ہے لوگ اس سروس کا استعمال کرتے ہوئے اپنی ضرورت کی معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔ صارفین "ہائے” یا "سلام”  کا ٹیکسٹ میسج بھیج کر ایک ہی فون نمبر کے ذریعے پنجاب پولیس کی فراہم کردہ 15 سے زیادہ مختلف خدمات تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔
سروس کا واٹس ایپ نمبر 0331-7871787 ہے،

تبصرے بند ہیں.