اسلام آباد: پاکستان میں کورونا وائرس کے وار جاری ہیں اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے مزید 2 مریض انتقال کر گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ (این آئی ایچ) کی جانب سے جاری کئے گئے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے متاثر مزید 2 افراد انتقال کر گئے جبکہ 159 مریضوں کی حالت نازک ہے۔
قومی ادارہ برائے صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 22 ہزار 679 ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 578 افراد کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔
این آئی ایچ کا مزید کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 2.55 ریکارڈ کی گئی جبکہ کورونا وائرس کے 159 مریضوں کی حالت نازک ہے۔
Prev Post
Next Post
تبصرے بند ہیں.