ضمنی انتخابات: پی ڈی ایم کا پی ٹی آئی کے خلاف متفقہ امیدوار میدان میں اتارنے کا فیصلہ 

45

 

پشاور : خیبرپختونخوا میں قومی اسمبلی کی 4 نشستوں پر ضمنی انتخابات 25 ستمبر کو ہو رہے ہیں۔ اپوزیشن جماعتوں نے متفقہ طور پر تحریک انصاف کیخلاف امیدوار اتارنے کا فیصلہ کیا ہے  ۔ مردان اور لوئر کرم سے جے یو آئی ف ، پشاور اور چارسدہ سے اے این پی کے امیدوار پی ٹی آئی کا مقابلہ کرینگے۔

 

باچا خان مرکز پشاور میں پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں کے علاوہ پیپلز پارٹی اوراے این پی کے صوبائی قائدین کا اہم اجلاس ہوا ۔ تمام جماعتوں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ صوبے میں چار حلقوں پر ہونے والے ضمنی انتخابات کے لئے بھرپور مہم چلائی جائے گی ۔

 

تمام جماعتوں کے مرکز قائدین کے لیے جلسوں کا اہتمام کیا جائے گا اور اس مقصد کے لیے مشترکہ کمیٹی بھی تشکیل دی گئی جو انتخابی مہم کی نگرانی کریگی ۔

 

 

اپوزیشن جماعتوں نے زور دیا کہ سوشل میڈیا پر پاکستان تحریک انصاف کو بھرپور جواب دیا جائے گا اور ان کی صوبے میں 9 سالہ کارکردگی کو عوام کے سامنے رکھا جائے گا۔

تبصرے بند ہیں.