ویڈیو: پی ٹی آئی کارکنوں کا بنی گالا کے باہر صحافیوں پر تشدد 

21

 

اسلام آباد: پی ٹی آئی کارکن تشدد پر اتر آئے ۔ حکومت کا غصہ صحافیوں پر نکالنے لگے۔ بنی گالہ میں سینیٹر فیصل جاوید کی پریس کانفرنس کے دوران پی ٹی آئی کارکنوں نے صحافیوں پر تشدد کیا۔

 

نیو نیوز کے مطابق پی ٹی آئی کارکن آپے سے باہر ہوگئے اور انہوں نے 24 نیوز کے کیمرہ مین واجد پر تشدد کیا۔ 3 دیگر چینلز کے کیمروں کو بھی نقصان پہنچایا۔ کیمرہ مینوں کو غلیظ گالیاں بھی نکالی گئیں۔

 

 

ذرائع کا کہنا ہے کہ بنی گالہ میں سینیٹر فیصل جاوید کی میڈیا سے گفتگو کے  دوران پی ٹی آئی  کارکنان کو میڈیا نمائندوں  نے کیمرے کے سامنے  سے ہٹنے کا کہا جس پہ کارکن آگ بگولا ہو  گئے۔اور کیمرہ مین کو دھکے  دئیے اور  کو گالیاں دیں کیمرہ بھی توڑ دیا ۔

تبصرے بند ہیں.