افواج پاکستان کا بڑا بیان ، شہدا کے خلاف سوشل میڈیا پر مہم ناقابل قبول ہے: آئی ایس پی آر

60

 

اسلام آباد: افواجِ پاکستان کا اہم اور بڑا بیان سامنے آیا ہے۔ لسبیلہ ہیلی کاپٹڑ کریش کے بعد سوشل میڈیا  پر  منفی  مہم  کے باعث شہداء اور اُن کے لواحقین کی دل آزاری ہوئی ہے۔

 

آئی ایس پی آر کے مطابق شہداء فیملیز اور افواج ِ پاکستان کے رینک اینڈ فائل میں شدید غم وغصہ اور اضطراب ہے۔اس مشکل اور تکلیف دہ وقت میں پوری قوم افواجِ پاکستان کے ساتھ کھڑی تھی۔

افواج پاکستان کا کہنا ہے کہ  کچھ بے حس حلقوں کی جانب سے سوشل میڈیا پر تکلیف دہ او ر توہین آمیز مہم جوئی کی گئی۔یہ بے حس رویے ناقابل قبول اور شدید قابلِ مذمت ہے۔

 

تبصرے بند ہیں.