الیکشن کمیشن نے چودھری شجاعت کی بات مان لی، چودھری پرویز الہٰی کے خلاف فیصلہ 

217

 

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے چودھری شجاعت حسین کی درخواست پر انہیں پارٹی سربراہ برقرار رکھنے کا عبوری حکم دیتے ہوئے ق لیگ کے الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کر دیا ہے۔

 

الیکشن کمیشن میں چودھری شجاعت حسین کی درخواست کی سماعت پر الیکشن کمیشن نے ق لیگ انٹرا پارٹی انتخابات کا شیڈول معطل کرتے ہوئے حکم دیا کہ کمیشن کے حتمی فیصلے تک کسی بھی اقدام کی کوئی قانونی حیثیت نہیں ہو گی۔

 

الیکشن کمیشن نے کیس کی سماعت 16 اگست تک ملتوی کرتے ہوئے یہ بھی کہا کہ حتمی فیصلے تک سٹیٹس کو برقرار رہے گا جس کے تحت طارق بشیر چیمہ بطور ق لیگ سیکرٹری جنرل عہدے پر برقرار رہیں گے۔

 

واضح رہے کہ چودھری پرویز الہٰی کے وزیر اعلیٰ بننے پر ق لیگ میں دو گروپ بن گئے ہیں اور چودھری پرویز الہٰی گروپ کے کامل علی آغا نے مسلم لیگ ق کا اجلاس بلا کر چودھری شجاعت کو صدر اور طارق بشیر چیمہ کو جنرل سیکرٹری کے عہدے سے ہٹا دیا تھا۔

 

تبصرے بند ہیں.