اسلام آباد: وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ ریڈ زون میں احتجاج کی کسی کو اجاز ت نہیں ہے ۔ الیکشن کمیشن آفس کے سامنے جمع ہونے کی اجازت دی گئی تو وہ حملہ کر سکتے ہیں ۔
مریم اورنگزیب کیساتھ نیوز کانفرنس کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے کہا کہ ریڈ زون میں داخلے کی اجازت نہیں دی جائے گی ، کسی نے زبردستی ریڈ زون میں داخل ہونے کی کوشش کی تو قانون حرکت میں آئے گا ۔
انہوں نے کہا کہ ہم چار سال ان کی انتقامی کارروائیوں کا نشانہ بنے ، کسی نے قانون ہاتھ میں لینے کی کوشش کی تو اس کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا ۔
رانا ثناءاللہ نے کہا کہ الیکشن کمیشن فیصلے کے بعد عمران خان بیرونی ایجنٹ ثابت ہو چکے ہیں ۔ عمران خان نے پاکستانی سیاست کو خراب کرنے کیلئے بیرونی فنڈنگ لی ۔ رپورٹس کے مطابق پی ٹی آئی کے احتجاج میں کشیدگی ہو سکتی ہے ۔ پی ٹی آئی احتجاج کے نام پر انتشار پھیلانا چاہتی ہے ۔ کل پُر امن احتجاج ایچ نائن یا ایف نائن پارک میں کریں ۔
وفاقی وزیر نے پی ٹی آئی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ چوہا نکلا تو احتجاج کس لیے رکھا ہوا ہے ۔ اس چنگل میں پی ٹی ائی پھنس چکی ہے ، اس سے نکلنا اب مشکل ہے ۔ حالیہ فیصلوں سے مراد سپریم کورٹ کا بنچ ہی ہے ۔
تبصرے بند ہیں.