پی پی 139 ضمنی انتخاب، پی ٹی آئی نے جلیل شرقپوری کے قریبی عزیز کو ٹکٹ جاری کر دیا

94

لاہور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے پاکستان مسلم لیگ ن کے منحرف رکن پنجاب اسمبلی جلیل شرقپوری کے قریبی عزیز کو پی پی 139 کے ضمنی انتخاب کے لیے ٹکٹ جاری کر دیا ۔

 

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کی جانب سے شفقت محمود نے جلیل احمد شرقپوری کے قریبی عزیز کو پی پی 139 کا ٹکٹ دیا ۔

 

الیکشن کمیشن کی جانب سے پنجاب میں قومی اسمبلی کے ایک اور صوبائی اسمبلی کے دو حلقوں میں ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری کیا تھا جس کے مطابق این اے 157 ملتان ، پی پی 139 شیخوپورہ اور پی پی 241 بہاولنگر میں پولنگ 11 ستمبر کو ہوگی ۔

 

یاد رہے کہ این اے 157 ملتان کی نشست تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے صاحبزادے زین قریشی کے استعفے کے بعد خالی ہوئی تھی جبکہ پی پی 139 شیخوپورہ کی نشست جلیل شرقپوری کے استعفے اور پی پی 241 بہاولنگر کی نشست ن لیگی رکن کاشف محمود کی جعلی ڈگری پر نااہل ہونے سے خالی ہوئی ہے ۔

 

الیکشن کمیشن کے شیڈول کے مطابق امیدوار 3 سے 5 اگست تک کاغذات نامزدگی جمع کرائیں گے جن کی جانچ پڑتال کی آخری تاریخ 11 اگست ہے ۔ 24 اگست تک کاغذات نامزدگی واپس لیے جا سکیں گے اور 25 اگست کو امیدواروں کو انتخابی نشانات الاٹ ہوں گے ۔

 

 

 

 

تبصرے بند ہیں.