تحریک انصاف کا الیکشن کمیشن کا فیصلہ چیلنج کرنے کا فیصلہ 

21

 

اسلام آباد : تحریک انصاف نے ممنوعہ فنڈنگ کیس کے فیصلے کو چیلنج کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔پی ٹی آئی کی  قانونی  ٹیم نے  فیصلے پر مشاورت  شروع کر دی ہے۔

 

تحریک انصاف ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن کے فیصلے میں بےشمار قانونی غلطیاں ہیں۔الیکشن کمیشن نے فیصلے سے اورسیز فنڈنگ کو ہی غیر قانونی قرار دیدیا۔فیصلے کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کیا جائیگا۔فیصلے میں بنک اکاؤنٹس کی رقم  کو دو بار گنا گیا ۔

 

تحریک انصاف کا موقف ہے کہ متعدد انفرادی فنڈنگز کو کمپنیوں کی فنڈنگ سے جوڑا گیا۔الیکشن کمیشن نے فیصلہ میں نہیں بتایا غیر ملکی شہریوں کی تصدیق کیسے کرائی گئی؟ سمندری سے صوبائی اسمبلی کے امیدوار کی فنڈنگ کو کمپنی میں جوڑ دیا گیا۔الیکشن کمیشن کافیصلہ قانونی کم سیاسی زیادہ تھا۔

 

تبصرے بند ہیں.