منی لانڈرنگ، برطانیہ اور امریکا نے عمران خان کو مانگا تو فوراً حوالے کردیں گے: حنیف عباسی 

46

 

راولپنڈی : سابق وفاقی وزیر و ن لیگی رہنما حنیف عباسی کا کہنا ہے الیکشن کمیشن کے آج کے فیصلے کے بعد عمران خان جلد نا اہل ہونے جارہا ہے۔اعظم نذیر تاررڑ سے مشورہ کے ساتھ قدم اٹھائیں گے۔ وکلاء سے بھی مشاورت کررہے ہیں اور اسی فیصلے کو لے کر سپریم کورٹ جائیں گے۔ حکومت عمران خان کیخلاف فوری طور پر ریفرنس دائر کرے۔حکومت جو کرتی ہے وہ اس کا اپنا فیصلہ ہوگا میرا فیصلہ اپنا ہوگا ۔

 

راولپنڈی میں اپنی رہائشگاہ پر منعقدہ  نیوز کانفرنس سے خطاب میں  حنیف عباسی کا کہنا تھا کہ 2017 میں سپریم کورٹ میں کیس کیا تھا کہ عمران خان کا حلفیہ بیان جھوٹا ہے جس پر سپریم کورٹ نے کہا تھا کہ پہلے الیکشن کمیشن سے فیصلہ لیں، پھر حکومت ریفرنس بنائے اور پھر آپ سپریم کورٹ میں آئیں۔

 

انہوں نے کہا کہ جب 15 کلو ہیروئن رکھی جاتی تھی، اس وقت بھی انمٹ ثبوت عمران خان کے خلاف ملے۔ شیخ رشید اخلاقی اور سیاسی طور پر گندہ ترین شخص ہے۔ عارف نقوی جیسے لوگ ریاست مدینہ کے لوگ ہوں گے۔ اس وقت لندن اور امریکا میں بھی عمران خان کے خلاف سوچا جارہا ہے ہوسکتا ہے لندن اور امریکا کی حکومتیں عمران خان کو طلب کرلیں ایسا ہوا تو ہماری حکومت عمران خان کو ان کے حوالے کرنے میں ایک لمحہ انتظار نہیں کرے گی۔

 

حنیف عباسی نے کہا کہ ثاقب نثار نے زبردستی عمران خان کو صادق اور امین ڈکلئیر کیا تھا۔ نواز شریف کو بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر نا اہل کیا گیا تھا  لہذا اب عدالتوں پر بہت بڑی ذمہ داری آگئی ہے۔  وفاقی حکومت سے گزارش ہے کہ اب عمل کا وقت ہے۔ ان لوگوں کو پکڑیں 40 ،50 ارب تو عمران خان سے مل جائے گا ۔یہ فرح گوگی،عارف نقوی سب کی حمایت کرتا رہا ہے.200 سال سے زائد سزا بنتی ہے عارف نقوی کی۔اس جھوٹے نے مزید ایکسپوز ہونا ہے۔

تبصرے بند ہیں.