سپیکر قومی اسمبلی نے پی ٹی آئی کے مستعفی ارکان کی تفصیلات سامنے رکھ دیں

26

اسلام آباد: قومی اسمبلی کے سپیکر راجہ پرویز اشرف نے پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی) کے مستعفی ارکان کی تفصیلات سامنے رکھ دی ہیں۔ 
تفصیلات کے مطابق سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے بتایا کہ پی ٹی آئی ارکان اسمبلی کے استعفے آئین پاکستان کے آرٹیکل 64 کی شق (1) کے تحت تفویض کئے گئے اختیارات کو بروئے کار لاتے ہوئے منظور کئے گئے ہیں۔ 
راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 22 سے علی محمد خان، این اے 24 سے فضل محمد خان، این اے 31 سے شوکت علی، این اے 45 سے فخر زمان خان، این اے 108 سے فرخ حبیب اور این اے 118 سے اعجاز احمد شاہ کے استعفے منظور ہوئے ہیں۔
انہوں نے مزید بتایا کہ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 237 سے جمیل احمد خان، این اے 239 سے محمد اکرم چیمہ اور این اے 246 سے عبدالشکور شاد کے استعفے منظور کئے گئے جبکہ خواتین کیلئے مختص نشستوں سے ڈاکٹر مہر انساء، شیریں مزاری اور شندانہ گلزار خان کے استعفے قبول کئے گئے ہیں۔ 

تبصرے بند ہیں.