لاہور: پاکستان میں عالمی وبا کورونا وائرس کے وارجاری ، 24 گھنٹوں کے دوران مزید 1 افراد انتقال کر گیا ۔
نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ (این آئی ایچ) کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں 20 ہزار 679 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 693 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی ۔
این آئی ایچ کی رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ ملک میں کورونا کی مثبت شرح 3.35 فیصد ریکارڈ کی گئی جبکہ کورونا کے 177 مریضوں کی حالت تشویشناک ۔
وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی جانب سے کورونا کی موجودہ صورتحال کی کڑی نگرانی کی جارہی ہے ۔ بھارت سے آنے والے مسافروں کی کورونا سے متعلق سخت نگرانی یقینی بنائی جا رہی ہے ۔
واضح رہے کہ بھارت میں اومی کرون کیسز میں اچانک اضافے کے پیش نظریہ یہ فیصلہ کیا گیا ہے ۔
تبصرے بند ہیں.