ق لیگ کا اجلاس ، چودھری شجاعت اور طارق بشیر چیمہ کو عہدے سے ہٹا دیا گیا

41

 

لاہور : مسلم لیگ ق کی سنٹرل ورکنگ کمیٹی کا اجلاس ختم ہوگیا ہے۔ اجلاس کی صدارت سینیٹر کامل علی آغا نے کی ۔اجلاس میں چودھری شجاعت اور طارق بشیر چیمہ کو عہدے سے ہٹانے کی سفارش کی گئی۔

 

نیو نیوز کے مطابق اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ میں کا مل علی آغا نے کہا کہ تمام شرکا نے متفقہ طور پر فیصلہ کیا ہے کہ چودھری شجاعت کو صدر اور طارق بشیر چیمہ کو سیکرٹری جنرل کے عہدے سے ہٹایا جائے ۔

 

دوسری طرف ق لیگ کے اجلاس پر رد عمل میں طارق بشیر چیمہ نے کہا کہ  لاہور میں کوئی اجلاس نہیں ہو رہا۔ یہ سب فیک نیوز ہے۔ کامل علی آغا، سینٹرل ورکنگ کمیٹی کا اجلاس بلانے اور صدارت کرنے کے مجاز ہی نہیں۔ چوہدری شجاعت کو کوئی پارٹی صدر عہدے سے نہیں ہٹا سکتا۔

تبصرے بند ہیں.