عمران خان کا مطالبہ مسترد، الیکشن 2023 میں ہوں گے : حکومتی اتحاد کا اعلان 

8

 

اسلام آباد: حکومتی پی ڈی ایم نے عمران خان کا فوری الیکشن کا مطالبہ مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ الیکشن اپنے وقت پر ہوں گے اور حکومت مدت پوری کرے گی۔ آٹھ سال سے زیر التوا فارن فنڈنگ کیس کیا فیصلہ دیا جائے۔

 

پی ڈی ایم کے اسلام آباد میں اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ پی ڈی ایم مطالبہ کرتا ہے کہ فل کورٹ کے ذریعے آرٹیکل 63 اے کی تشریح کے لیے صدارتی ریفرنس بھیجا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک کی ساکھ بچانا ہمارے لیے چیلنج ہے ۔ عمران خان کا ساڑھے تین سال کا گند ایک سال میں صاف نہیں ہوسکتا۔ سپریم کورٹ کے فیصلے سے پیدا بحران معاشی بحران کا سبب بھی بن رہا ہے۔

 

 

مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ ثابت ہوگیا پی ٹی آئی نے الیکشن کمیشن سے اپنے کئ اکاؤنٹ چھپائے ہیں۔ الیکشن کمیشن نے پراسرار خاموشی کی چادر اوڑھی ہوئی ہے۔ فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ فوری جاری کیا جائے۔

تبصرے بند ہیں.