اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ گندم کی طلب اور ذخائر کیلئے جامع منصوبہ بندی نہ کرکے 22 کروڑ عوام سے ناانصافی کی گئی ۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم کی زیر صدارت گندم کے موجود ذخائر ، ممکنہ طلب اور درآمد کے ٹینڈرز پر جائزہ اجلاس ہوا جس میں حالیہ گندم کی پیداوار کا تخمینہ اور مجموعی قومی طلب کے مقابلے کے ذخائر پر بریفنگ دی گئی ۔
اجلاس میں شہباز شریف کا سابق حکومت میں گندم ذخائر کے حوالے سے جامع منصوبہ بندی نہ ہونے پر اظہار تشویش ، کہا افسوسناک بات ہے پاکستان جیسے زرعی ملک میں سابق حکومت میں غذائی بحران آتے رہے ۔
وزیراعظم نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ گندم کی آئندہ فصل تک اجرا کے ساتھ وافر اسٹاک یقینی بنایا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ گندم کی درآمد کے دوران معیار اور مقدار کو یقینی بنانے کیلئے بین الاقوامی کنسلٹنٹ سے مدد لی جائے ۔ اس کے علاوہ گندم کی خریداری میں جس حد تک ممکن ہو قیمت کم کرا کے ملک وقوم کا پیسہ بچایا جائے ۔
تبصرے بند ہیں.