چیف جسٹس کے بینچ کو فکسڈ کہنا انتہائی افسوسناک ہے: شیخ رشید

45

اسلام آباد: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ چیف جسٹس کے بینچ کو فکسڈ بینچ کہنا انتہائی افسوسناک ہے، فوج کے بعد اب سپریم کورٹ کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں شیخ رشید نے لکھا ’ چیف جسٹس کے بینچ کو فکسڈ بینچ کہنا انتہائی افسوسناک ہے۔ 2 ووٹوں کے سازشی پرائم منسٹر پر بھی عدم اعتماد لانا ہو گا۔ فوج کے بعد سپریم کورٹ کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ اتحادی بتائیں کہ ان کے پسندیدہ جج کون سے ہیں۔ یہ اثاثے بیچ کر معیشت کو مزید تباہ کر رہے ہیں۔ اب (ن) لیگ بھی الیکشن سے بھاگ رہی ہے۔‘ 

ایک اور ٹویٹ میں انہوں نے لکھا ’حکومت نے بائیکاٹ صرف میڈیا پر کیا اور سپریم کورٹ کو نشانے پر لیا۔ زرداری نے پہلے چوہدری برادران کو لڑایا اب شریف برادران ان کے نشانے پر ہیں۔ پہلے سیاسی عدم استحکام، پھر معیشت کی تباہی، فوج پر تنقید اور چیف جسٹس پر بھی حملہ آور ہوئے۔ کل پرائم منسٹر ہاﺅس میں پریس کانفرنس کا سپریم کورٹ نوٹس لے۔‘ 

تبصرے بند ہیں.