اسلام آباد: پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز میں اضافے کا رجحان جاری ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اس موذی وباءسے مزید 2 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔
نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ (این آئی ایچ) کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پاکستان میں کورونا کے مزید 693 مریض رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ 2 مریض جان کی بازی ہار گئے۔
قومی ادارہ صحت کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 23 ہزار 423 کوروناٹیسٹ کئے گئے اور کورونا کیسز کی شرح 2.96 فیصد ریکارڈ ہوئی جبکہ کورونا سے متاثرہ 180 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔
تبصرے بند ہیں.