لاہور: پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے حماد اظہر کو تحریک انصاف پنجاب کی صدارت سونپی جا رہی ہے۔ ڈاکٹر یاسمین راشد ایکٹو ہیں لیکن ان کے طبی مسائل ہیں اس لیے انہیں تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ نیوٹرلز کو کہا تھا کہ عوام نکلیں گے تو سب کو سمجھ آجائے گی ۔ سرکاری ملازم عوام کے سامنے نہیں ٹھہر سکتا۔
انہوں نے کہا کہ حیران ہوں جس طرح لوگ ضمنی انتخاب میں باہر آئے ہیں۔ مجھے پتا چلا ہے کہ ڈپٹی سپیکر دوست مزاری کو سمجھ آ رہی ہے اور وہ ٹھیک ہو رہے ہیں۔
عمران خان نے کہا کہ لاہور کو نہیں چھوڑوں گا۔ ہفتے میں 2 دن لاہور میں ہی گزاروں گا۔
تبصرے بند ہیں.