اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سندھ کے بلدیاتی انتخابات ملتوی کردئیے ہیں۔ اب انتخابات اگلے ماہ کے آخر میں ہوں گے۔
نیو نیوز کے مطابق بلدیاتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ بارشوں اور محرم الحرام کی وجہ سے ملتوی کیا گیا۔ بلدیاتی انتخابات 21 یا 28 اگست کو کرانے پر غور کیا جارہا ہے ۔ پہلے انتخابات 24 جولائی کو شیڈول تھے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کا فیصلہ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی زیر صدارت ہونے والی اجلاس میں کیا گیا۔
تبصرے بند ہیں.