پرویز الہٰی نے جلیل شرقپوری اور غیاث الدین کو 10 ،10 کروڑ دیے، ثبوت موجود ہیں: رانا ثناءاللہ

320

 

اسلام آباد: وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے دعویٰ کیا ہے کہ چودھری پرویز الہٰی نے جلیل شرقپوری اور غیاث الدین نے 10 ، 10 کروڑ روپے دیے۔ ہمارے پاس ثبوت موجود ہیں۔ پیسے انہوں نے خود دیے اب شور مچا رہے ہیں ۔ہمارے پاس 180 ایم پی اے ہیں ان کے سات آٹھ ادھر ادھر ہوگئے تو ان کے پاس 178 رہ جائیں گے۔ میرا پنجاب میں داخلہ بند کیا تو ان کا اسلام آباد میں داخلہ بند کردوں گا۔

 

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے رانا ثناء اللہ خان نے کہا کہ عدم اعتماد میں بھی کروڑوں کے دعوے کیے لیکن بعد میں کچھ ثابت نہیں کر سکے۔ پیسےانہوں نےخوددیئےاوراب شورمچارہےہیں۔   گل زمان اورشیخ رشیدمیرےسامنےآئیں،ثابت کرکےدکھاؤں گاکہ انہوں نےپیسےدیئے۔  پیسےدینےوالےگل زمان کی ویڈیوبھی سامنےآئی ہے۔

 

رانا ثناء اللہ خان نے کہا کہ  جلیل شرقپوری اورغیاث الدین نے10،10کروڑ روپے لیے ۔ پرویز الہٰی نے جلیل شرقپوری اور غیاث الدین کو پیسے نہیں دیئے وہ بتائیں۔ تحریک انصاف والے جھوٹا پروپیگنڈا کررہے ہیں۔ نااہل  اورنالائق ٹولہ نااہلی کے ساتھ جھوٹے بھی ہیں۔

 

انہوں نے کہا کہ پرویز الہٰی نے کہا اگر عمران خان نے کہا تو2سیکنڈ میں اسمبلی توڑوں گا۔  پی ٹی آئی کے187 میں سےاگر8،9بندےنہیں آتےتوپھرکیاہوگا؟ اس طرح پی ٹی آئی کا نمبر178 پر آجائے گا اور ہمارے پاس تو پہلے سے 180 کا نمبر ہے ۔

تبصرے بند ہیں.