لاہور: پاکستان میں کورونا پھر پنجے گاڑنے لگا ، 4 ماہ بعد ایک ہی روز سب سے زیادہ 10 افراد جان کی بازی ہار گئے ۔
نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ (این آئی ایچ) کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 22 ہزار 451 ٹیسٹ کئے گئے جس میں سے 737 نئے کیسز سامنے آئے ۔ جبکہ زیر علاج مریضوں میں سے 189 کی حالت تشویشناک ہے ۔
این آئی ایچ کے مطابق ملک بھر میں مثبت کیسز کی شرح تین اعشاریہ دو آٹھ فیصد رہی ۔ اس طرح کورونا وائرس کے مجموعی مریضوں کی تعداد 15 لاکھ 45 ہزار سے تجاویز کر چکی ہے جبکہ اس سے اموات کی تعداد 30 ہزار 428 تک جا پہنچی ہے ۔
این آئی ایچ کی رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں اب تک مجموعی طور پر 2 کروڑ 92 لاکھ 80 ہزار کورونا ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں ۔
تبصرے بند ہیں.