ملک کے مختلف حصوں میں آج بھی بارشوں کی پیشگوئی

151

لاہور: محکمہ موسمیات کی ملک کے مختلف حصوں میں آج بھی بارشوں کی پیش گوئی ۔

 

محکمہ موسمیات کے مطابق مری ، ساہیوال ، لاہور ، فیصل آباد ، ملتان اور بہاولپور میں بارش کا امکان ہے ۔ اس کے علاوہ کراچی میں آج بھی تیز بارش متوقع ہے ۔ حیدرآبار ، سکھر ، نوابشاہ اور دادو میں بارش ہو سکتی ہے ۔ اسلام آباد میں موسم جزوی طور پر ابر آلود رہے گا ۔

 

خیال رہے کہ مون سون کی بارشوں اور سیلاب سے بڑے شہروں کے ساتھ ساتھ چھوٹے شہروں اور دیہاتوں میں بڑا جانی اور مالی نقصان ہوا ہے ۔

 

کوٹ ڈیجی میں فصلوں کو شدید نقصان ہوا ، باغبانوں نے کھجور اور چھوہارے کی فصل کی ٹھیکیداری سے توبہ کر لی

 

قصور میں بارشوں کے بعد دریائے ستلج میں پانی کی سطح مسلسل بڑھ رہی ہے ۔ بھارت نے بغیر پیشگی اطلاع دریا ستلج میں پانی چھوڑ دیا جس سے شہر میں سیلاب کا خطرہ بڑھ گیا ہے ۔ بند میں جگہ جگہ بڑے شگاف پڑ گئے ، شہر میں سیلابی پانی آنے کا خطرہ پیدا ہو گیا ہے ۔

 

ادھر ، خیبر پختونخوا حکومت نے بارشوں کے باعث مرنے والے ہر شخص کے لئے چار لاکھ روپے امداد کا اعلان کر دیا ۔ ملک بھر میں مون سون بارشوں کا سلسلہ کسی حد تک رک گیا ہے ۔

 

 

 

تبصرے بند ہیں.