غلامی کیلئے ہم پر مسلط کئے گئے کرپٹ لوگوں نے سب کچھ مہنگا کر دیا: عمران خان

29

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ غلامی کرانے کیلئے ہم پر مسلط کئے گئے کرپٹ لوگوں نے پیٹرول اور بجلی سمیت سب کچھ مہنگا کر دیا ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق عمران خان نے اپنے بیان میں کہا کہ غداروں نے امریکہ کے ساتھ مل کر منتخب حکومت کو ختم کیا اور مانے ہوئے کرپٹ لوگ ہم پر مسلط کر دئیے گئے۔ کرائم منسٹر اور بیٹوں پر 24 ارب کے کیسز ہیں اور مسلط لوگوں کو غلامی کرانے کیلئے لایا گیا ہے۔ 
ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے آتے ہی کرپشن کیس اور نیب کو ختم کر دیا اور اپنے 1100 ارب کے کیسز ختم کئے جبکہ بجلی،گیس، پیٹرول، ڈیزل سب مہنگا کر دیا ، موجودہ حکومت کی جانب سے جاری کیا گیا اکنامک سروے کہتا ہے کہ 17 سال میں بہترین کارکردگی ہمارے آخری دو سال کی تھی۔ 
چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ ہمارے دور میں ریکارڈ ٹیکس وصولی اور ریکارڈ برآمدات ہوئیں، ہم پر بھی انٹرنیشنل مانیٹرنگ فنڈ (آئی ایم ایف) کا دباؤ تھا لیکن ہم نے ڈھائی سال مہنگائی روک کر رکھی، 2 تاریخ کو اسلام آباد کی تاریخ کا بڑا جلسہ کرنے جا رہے ہیں۔ 

تبصرے بند ہیں.