ملک بھر میں مون سون بارشوں کا پہلا اسپیل رواں ہفتے شروع ہونے کا امکان

86

لاہور: شدید گرمی سے بے حال شہریوں کے لیے خوشی کی خبر ، ملک بھر میں مون سون بارشوں کا پہلا اسپیل رواں ہفتے شروع ہونے کا امکان ہے ۔

 

محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون بارشوں کا پہلا سلسلہ جمعہ سے شروع ہونے کا امکان ہے ۔ اس سلسلے میں کشمیر ، بالائی پنجاب ، جنوب مشرقی بلوچستان ، بالائی خیبرپختونخوا اور سندھ میں 5 جولائی تک تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو گی ۔

 

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مون سون کا دوسرا سلسلہ 6 سے 15 جولائی تک متوقع ہے جس میں شدید بارشوں کا امکان ہے ۔ محکمہ موسمیات کا مزید کہنا ہے کہ عیدالاضحیٰ پر بارش ہونے کی وجہ سے شہری ٹھنڈی عید گزارے گے ۔

 

محکمہ موسمیات کے چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ مون سون سسٹم کے ساتھ بحیرہ عرب سے نم ہوائیں بھی ملک پر اثر انداز ہوں گی ، انہوں نے کہا کہ ملک کے شمالی حصے میں بھی 30 جون سے بارشوں کا آغاز ہو جائے گا ۔

 

 

تبصرے بند ہیں.