رانا ثناء اللّٰہ کیخلاف منشیات برآمدگی کیس میں فردِ جرم کی کارروائی ایک بار پھر مؤخر

25

لاہور: وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ کے خلاف منشیات برآمدگی کیس میں فردِ جرم کی کارروائی ایک بار پھر مؤخر ہوگئی۔

لاہور میں  اینٹی نارکوٹکس کی سپیشل کورٹ نے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ کے خلاف منشیات برآمدگی کے کیس پر سماعت کی۔عدالت میں شریک ملزمان نے پیش ہو کر حاضری مکمل کروائی جبکہ رانا ثناء کے وکیل نے بتایا کہ بجٹ اجلاس میں مصروفیت کی وجہ سے وفاقی وزیر پیش نہیں ہوسکتے، وکیل نے پیشی سے استثنیٰ کی درخواست دی جو عدالت نے منظور کر لی۔

عدالت نے کیس پر آئندہ سماعت 23 جولائی تک کیلئے ملتوی کردی۔

تبصرے بند ہیں.