لاہور: واجبات کی عدم ادائیگی پر ریلوے کے ریٹائرڈ ملازم نے خودکشی کی کوشش کرتے ہوئے لاہور میں واقعے ریلوے ہیڈکوارٹر کی بالائی منزل سے چھلانگ لگا دی ۔
ذرائع کے مطابق ریلوے کے ریٹائرڈ بزرگ ملازم کو چھ ماہ سے جی پی فنڈ نہیں ملا تھا، کیس پاس کرنے کے لیے ریلوے افسران کی جانب سے حیلے بہانے کئے جارہے تھے۔خودکشی کی کوشش کرنے والا شخص آج بھی اپنے کیس کے سلسلے میں دفتر آیا تھا تاہم حکام کی جانب سے کوئی مثبت جواب نہ ملنے پر دلبرداشتہ ہوگیا، ریٹائرڈ ملازم نے ریلوے حکام کو کوستے ہوئے ہیڈ کوارٹر کی بالائی منزل سے چھلانگ لگا دی۔بالائی منزل سے گرنے پر ریٹائرڈ ریلوے ملازم کی ٹانگیں ٹوٹ گئیں جس کو شدید زحمی حالت میں سروسز اسپتال منتقل کردیا گیا۔
واضح رہے کہ ریلوے کے پاس فنڈز کی شدید قلت کے باعث ریٹائرڈ ملازمین ایک سال سے خوار ہو رہے ہیں اور کسی قسم کی شنوائی بھی نہیں ہے جس سے بزرگ ریٹائرڈ ملازمین میں پریشانی کی کیفیت میں اضافہ ہو رہا ہے۔
تبصرے بند ہیں.