اسلام آباد: پی ٹی آئی کے سینئر رہنما اور سابق وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ حامد خان کو شاہ محمود قریشی اٹھا کر لے آئے انہیں خان صاحب نے نہیں بلایا تھا۔ حامد خان کی کوئی حیثیت اور اوقات نہیں رہ گئی ان سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔
نجی ٹی وی کو انٹرویو میں فواد چودھری نے کہا کہ ہمارے دور میں میڈیا کا چالیس فیصد منافع بڑھا، میڈیا مالکان کریں اپنے منافع ظاہر، ہمارے دور میں کسی اینکر کے شو ہم نے بند نہیں کرائے۔ یوٹیوبرز کی ملاقاتیں ہوتی ہیں، اوسط ٹک ٹاکر کے بھی چھ سے سات ملین فالوررز ہیں، سیاسی جماعت کو اپنا بیانیہ پہنچانا ہوتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا انفلوئینسر اس لیے پی ٹی آئی کے ساتھ پیں کیونکہ پی ٹی آئی ایک مقبول ترین جماعت ہے۔ میں نے طارق بشیر چیمہ اور چوہدری سالک کے خلاف ٹویٹ اس لیے ڈیلیٹ کیا کیونکہ چوہدری سالک کا فون آیا تھا اور کہا تھا کہ ہمارا مونس الٰہی کیس میں کوئی ہاتھ نہیں۔
تبصرے بند ہیں.