کراچی: آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن نے عوام کو 45 فیصد سستا فیول فراہم کرنے کے اعلان کر دیا ہے۔
آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن کے رہنما غیاث پراچہ نے کہا کہ حکومت کو دیگر ملکوں کی طرح سی این جی کے استعمال پر توجہ دینی چاہیے، ملک میں سی این جی فراہمی کیلئے انفرا اسٹرکچر بھی موجود ہے۔ سی این جی کا استعمال فوری درآمدی بل کم کرے گا۔انہوں نے کہا کہ سی این جی سیکٹر عوام کو 45 فیصد سستا فیول فراہم کرنے کو تیار ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ شب حکومت نے 15روز میں تیسر ی بار عوام پر پٹرول بم گرا دیا ،پٹرول کی قیمت میں 24روپے 3پیسے فی لٹر اضافہ کر دیا گیا ،نئی قیمت 233روپے 89پیسے ہوگئی ،ڈیزل بھی 59 روپے 16 پیسے فی لٹر مہنگا ہوگیا ،ڈیزل کی فی لٹر قیمت 263 روپے 31 پیسے ہوگئی جبکہ مٹی کا تیل 29 روپے 39 پیسے فی لٹر مہنگا کیا گیا ۔
خیال رہے کہ 15 دن میں ڈیز ل کی قیمت میں 115 روپے کا اضافہ جبکہ پٹرول کی قیمت میں 84 روپے کا اضافہ کیا گیا۔
تبصرے بند ہیں.