ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی کی نااہلی کا ریفرنس سپیکر کو بھیج دیا گیا

16

لاہور: سپیکر پنجاب اسمبلی کو آئین کے آرٹیکل 63 (2) کے تحت ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی دوست مزاری کی نااہلی کا ریفرنس بھیج دیا گیا ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق ریفرنس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ دوست مزاری نے ایوان اقبال میں اجلاس کی صدارت کر کے حلف کی خلاف ورزی کی جبکہ وہ اس سے قبل بھی پنجاب اسمبلی گیلری میں اجلاس کی غیر قانونی صدارت کر چکے ہیں۔ 
ریفرنس میں کہا گیا ہے کہ دوست مزاری نے گیلری میں ناصرف اجلاس کیا بلکہ پولیس کو ایوان میں بلایا اور تشدد کیا،دوست مزاری ایوان اقبال میں اجلاس بلا کر آرٹیکل 62 ون ڈی، 62 (1) (e) اور دیگر آرٹیکلز کی خلاف ورزی کے مرتکب ہوئے ہیں۔ 
ریفرنس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ آرٹیکل 63 اے اور سپریم کورٹ کے حالیہ فیصلے کی بھی خلاف ورزی دوست مزاری نے کی ہے جبکہ انہوں نے پارٹی ہدایات کے برعکس اجلاس کی صدارت کی۔
ریفرنس کی کاپی الیکشن کمیشن آف پاکستان کو بھی بھجوائی گئی ہے جس میں استدعا کی گئی ہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) حلف کی پاسداری نہ کرنے پر دوست مزاری کو نااہل قرار دے۔ 

تبصرے بند ہیں.