ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی نماز جنازہ اور تدفین آج ہو گی

75

کراچی: پاکستان کی معروف شخصیت ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی تدفین آج نماز جمعہ کے بعد عبداللہ شاہ غازی مزار کے احاطے میں کی جائے گی۔
ڈاکٹر عامر لیاقت کی سابقہ اہلیہ سیدہ بشریٰ نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں لکھا کہ عامر لیاقت حسین کی جنازہ آج بعد نماز جمعہ دوپہر 2 بجے جامع مسجد عبداللہ شاہ غازی کلفٹن پر ادا کی جائے گی اور وہیں مزار کے احاطے میں ان کی تدفین ہو گی۔

انہوں نے اپنے پیغام میں مزید بتایا کہ مرحوم کے دونوں وارثین احمد عامر اور دعا عامر نے ان کا پوسٹ مارٹم کروانے سے منع کردیا ہے اور ان کی خواہش کے مطابق مرحوم کو عزت و احترام کے ساتھ ان کی آخری آرام گاہ تک لے جایا جائے گا۔

ڈاکٹر عامر لیاقت کی سابقہ اہلیہ سیدہ بشریٰ نے مزید لکھا کہ آپ سب سے دعائے مغفرت کی درخواست ہے، اللہ پاک مرحوم کے درجات بلند فرمائے اور ان کی آگے کی منازل آسان فرمائے، آمین۔ 

تبصرے بند ہیں.