اسلام آباد: پارلیمینٹ کا مشترکہ اجلاس آج شام چار بجے ہو گا جس میں قومی احتساب بیورو (نیب) اور الیکشن ایکٹ کے بل منظور کئے جانے کا امکان ہے۔
تفصیلات کے مطابق پارلیمینٹ کے مشترکہ اجلاس کے ایجنڈے میں نیب اور الیکشن ایکٹ کے قوانین شامل ہیں اور آج دونوں بل منظور کئے جانے کا امکان ہے۔
صدر مملکت نے دونوں بل پارلیمینٹ کو واپس بھیج دئیے تھے تاہم مشترکہ اجلاس کی منظوری سے صدر کی توثیق کی ضرورت نہیں رہے گی۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) دونوں بلوں کی منظوری پر تنقید کرتی رہی ہے، الیکشن ایکٹ کی منظوری سے اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کے حق سے محروم کر دیا جائے گا۔
Prev Post
Next Post
تبصرے بند ہیں.