اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف کی صدارت میں وفاقی کابینہ کا اجلاس جاری ہے جس میں ہفتے کی چھٹی بحال کئے جانے کا امکان ہے جو انہوں نے رمضان المبارک کے دوران ختم کر دی تھی۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے بجلی کی بچت کیلئے ہفتے میں 2 سرکاری تعطیلات کرنے کا اصولی فیصلہ کیا ہے اور اس حوالے سے آج وفاقی کابینہ کے اجلاس میں حتمی فیصلہ اور اس کی منظوری دئیے جانے کا امکان ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ آج وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ہفتے میں پانچ ورکنگ دن مقرر کرنے اور مارکیٹوں کے اوقات میں تبدیلی کی منظوری دیئے جانے کا امکان ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بازاروں کے نئے اوقات کار کے تحت دن کی روشنی سے زیادہ سے زیادہ استفادہ کرنے کی تجویز ہے اور امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ رات کو جلد مارکیٹیں بند کرنے کی منظوری دیدی جائے گی۔
کابینہ اجلاس میں اقتصادی رابط کمیٹی کے تین جون کے فیصلوں کی توثیق ہوگی اور پاور ڈویژن کی جانب سے لوڈشیڈنگ کے خاتمے سے متعلق پلان بھی پیش کیا جائے گا۔
تبصرے بند ہیں.