راولپنڈی: سیکورٹی فورسز کی جانب سے بنوں اور شمالی وزیرستان میں کارروائی کی گئی ۔ سات دہشت گرد مارے گئے۔ ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔ دہشت گرد سیکورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث تھے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سیکورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر جانی خیل ضلع بنوں اور ضلع شمالی وزیرستان کے علاقے حسن خیل میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن کیا۔ شدید فائرنگ کے تبادلے میں 7 دہشت گرد مارے گئے۔
جانی خیل میں 5 دہشت گرد اور حسن خیل میں 2 دہشت گرد مارے گئے۔ ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔ مقامی لوگوں نے آپریشن کو سراہا اور علاقے سے دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے بھرپور تعاون کا اظہار کیا۔
تبصرے بند ہیں.