عمران خان تیار ہوجائیں جن کا مال کھایا ہے وہ وصولی کیلئے بنی گالا آنے والے ہیں: رانا ثنا 

33

 

اسلام آباد: وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے  شاہ محمود قریشی  کے بیان پر ردعمل میں کہا ہے کہ آپ جھوٹ بولیں، گولیاں برسائیں، ڈنڈے چلائیں، آگ لگائیں، سرپھاڑیں، ہم تماشائی بن کر دیکھیں، یہ نہیں ہوسکتا ۔قانون اور قاعدے پر سختی سے عمل ہوگا، قانون کی خلاف ورزی کریں گے نہ ہی کرنے دیں گے ۔

 

وزیر داخلہ  کا  کہنا ہے    کہ بے گناہ پولیس اہلکار کی شہادت کے ذمہ داروں، اسلحہ، گولہ بارود کوئی سیاسی ردِ عمل نہیں ۔انہوں نے کہا  کہ بھگوڑے کو سرکاری ہیلی کاپٹر پر بنی گالہ واپس آتے ہی جھوٹ کا نیا دورہ پڑ گیا ہے ۔25 مئی کو جو ڈر کر چھپ گئے تھے، اب بلوں سے باہر نکل آئے ہیں۔ 11 دن پہلے کوئی نکلا نہ اب کوئی نکلے گا ۔جن کا مال کھایا ہے وہ البتہ وصولی کے لئے بنی گالا ضرور آسکتے ہیں ۔

 

رانا ثنا ء اللہ   نے کہا  کہ شکر ہے انقلاب آج پشاور سے خیبر پختونخوا  حکومت کے ہیلی کاپٹر پر اکیلا بنی گالا پہنچ گیا ۔عوام نے آپ کو مسترد کر کے اپنا عوامی  ردِ عمل دے دیا ہے۔عوام نے بھگوڑوں کے خلاف عوامی ردِ عمل دے دیا ہے ۔جس کے بولنے اور کھلے رہنے سے ہمیں فائدہ ہو اُس کی گرفتاری میں وقت ضائع نہیں کرنا چاہتاجو بھی قانون توڑے گا قانون کی گرفت میں آئے گا۔

تبصرے بند ہیں.