اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف نے استعفوں کی تصدیق کیلئے اسپیکر کے سامنے پیش نہ ہونے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ انتخابات کے علاوہ کسی اور آپشن پر مذاکرات بھی نہیں کیے جائیں گے۔
چیئرمین عمران خان کی زیر صدارت پی ٹی آئی کورکمیٹی کا اجلاس کا اجلاس ہوا جس میں ملکی سیاسی اور مہنگائی کی صورتحال پر غور کیا گیا ۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ مارچ کا فیصلہ پندرہ جون کے بعد ہوگا ۔
اجلاس میں بجٹ کی وجہ سے فوری لانگ مارچ نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ احتجاج ملک بھر میں ضلعی سطح پر ہوگا۔عمران خان کی گرفتاری کی صورت میں حکمت عملی بھی تیار کرلی گئی ہے۔
تبصرے بند ہیں.