خیبر پختونخوا حکومت کا عمران خان کی اہلیہ کو تاریخی پروٹوکول ، وزیراعلیٰ ہاؤس خالی کرادیا 

292

 

پشاور : عمران خان اور ان کی اہلیہ کو خیبرپختونخوا حکومت کی طرف سے تاریخی پروٹوکول دیا گیا۔سابق خاتون اول کی آمد اور روانگی پر پردے کا خصوصی اہتمام کیا۔ وزیر اعلی ہاؤس کو خالی کرایا   گیا۔ذرائع کے مطابق بشری بی بی کی آمد اور روانگی کے وقت وزیر اعلیٰ ہاؤس کے تمام عملے کو باہر بھیج دیاگیا۔سوات کے علاقوں میں لگی آگ بھی عمران خان اور بشری بی بی کے پروٹوکول کی نذر ہوگئی۔

 

ذرائع کے مطابق خیبرپختونخوا حکومت کا سرکاری ہیلی کاپٹر سوات کے علاقوں میں آگ بجھانے کے لئے استعمال نہ ہوسکا۔وزیراعظم شہباز شریف نے خیبر پختونخوا حکومت کی درخواست پر  آگ کو پھیلنے سے روکنے کے لئے ہیلی کاپٹر استعمال کی اجازت دی تھی۔

 

خیبرپختونخوا حکومت کے حکام کو بتایا گیا کہ عمران خان اہلیہ کے ہمراہ اسلام آباد جا رہے ہیں۔ایک بج کر 10 منٹ پر عمران خان اور ان کی اہلیہ ہیلی کاپٹر پر اسلام آباد روانہ ہوئے۔ذرائع کے مطابق میڈیا میں ہیلی کاپٹر کے حوالے سے خبریں چلنے پر ہیلی کاپٹر فراہم کرنے کی درخواست واپس لے لی گئی۔

 

چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا کو زبانی حکم ملا تھا کہ وزیراعظم آفس کو بتایا جائے کہ آگ پر قابو پالیا ہے، اب ہیلی کاپٹر کی ضرورت نہیں۔چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا نے وزیراعظم آفس کو آگاہ کردیا کہ ہیلی کاپٹر کی ضرورت نہیں۔

 

عمران خان کی اہلیہ کی روانگی اور ہیلی کاپٹر میں روانگی تک وزیر اعلی ہاؤس عملے سے خالی کرایا گیا۔ عمران خان کو سکیورٹی پر مامور سکواڈ اور عملہ براستہ سڑک پہلے اسلام آباد روانہ کیاگیا۔

 

 

تبصرے بند ہیں.