کوئٹہ : وزیراعظم شہبازشریف نے کمانڈ اینڈ سٹاف کالج کوئٹہ کا دورہ کیا آئی ایس پی آر کے مطابق وزیراعظم نےیادگار شہدا پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور کمانڈ اینڈ اسٹاف کورس کے افسران سے خطاب کیا۔
وزیر اعظم شہباز شریف نےکہاکہ پاکستان کی مسلح افواج امن، داخلی و خارجی سلامتی، علاقائی استحکام کی ضامن ہیں۔پاک فوج عالمی امن کی کوششوں میں بھی اپنا کردار ادا کر رہی ہیں۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہماری کامیابیاں بے مثال ہیں جس کا دنیا بھر پور اعتراف کرتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ مسلح افواج نے قدرتی آفات کے دوران قوم کی خدمت میں ہمیشہ قابل تعریف کام کیا ہے۔ پاکستان کی مسلح افواج انتہائی اہم ریاستی ادارہ ہے اور قوم کا فخر ہیں۔ ملک کا دفاع مقدس ہے اور پاکستان کی سلامتی، خودمختاری اور سالمیت کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔قوم اپنے ہیروز کی یادگار قربانیوں کی آزادی کی مرہون منت ہے۔
تبصرے بند ہیں.