حکومت کا بڑا فیصلہ، سرکاری عہدوں پر تعیناتی آئی ایس آئی کی توثیق سے مشروط

57

 

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف کی ہدایت پر حکومت نے بڑا فیصلہ کیا ہے اور سرکاری عہدوں پر تقرری کو آئی ایس آئی کی توثیق سے مشروط کردیا ہے۔ بیوروکریٹس کو اہم ذمہ داریاں دینے سے قبل  آئی بی کی بجائے آئی ایس آئی سے سکروٹنی کرانے کا فیصلہ  کیا ہے۔ وزیراعظم کی منظوری کے بعد  خفیہ ادارے کو اہم ذمہ داریاں سونپ دی گئیں ۔

 

نیو نیوز کے مطابق وزیر اعظم کی ہدایت پر جاری کیے گئے نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ سرکاری عہدوں پر تقرری آئی ایس آئی کی جانچ اور توثیق سے مشروط ہو گی۔

اسٹیبلیشمنٹ ڈویژن  بڑی تقرر و تبادلوں میں اہم کیسز تصدیق کے لیے آئی ایس آئی کو بھیجے گا۔آئی ایس آئی  کی منظوری کے بعد اہم تقرر و تبادلوں کی منظوری وزیراعظم دیں گے۔

تبصرے بند ہیں.